29 نومبر 2026 - 18:20
2 | ایران-امریکہ جنگ جس نے واشنگٹن کے ترپ کے پتے، یکے بعد دیگرے، جلا دیئے + ویڈیو

شکاگو یونیورسٹی میں سیاسیات کے پروفیسر رابرٹ پیپ کہتے ہیں کہ ٹرمپ کے تحت امریکہ ایران کے ساتھ جنگ میں مفلوج اور شہ مات ہو گیا ہے اور آبنائے ہرمز تقریبا ہر روز بند ہے، ایسی جنگ جس نے امریکہ کے تمام ہی ترپ کے پتے، یکے بعد دیگرے، جلا دیئے ہیں۔ / آنے والے دنوں میں سب سے بڑا خطرہ "ہارے ہوئے جواری کی لعنت" ہے، جو پہلا اور دوسرا دور ہار گیا ہے اور تیسرے دور میں، کسی بھی پتے کے بغیر، معجزے کی امید رکھتا ہے اور خطرناک شیخیوں کا سہارا لیتا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ شکاگو یونیورسٹی میں سیاسیات کے پروفیسر رابرٹ پیپ (Robert Pape) کہتے ہیں:

دوسرا حصہ:

جمعرات کے دن [روس-چین-امریکہ کے سربراہی اجلاس میں] اسی بات پر نظر رکھنی چاہئے۔

آپ خود سے پوچھ سکتے ہیں، کہ اچھا ایک لمحہ رک جاؤ، ہم اس سے پہلے بھی اسی طرح کے مذاکرات کرتے رہے ہیں، گوکہ شاید اس میں تینوں ممالک کے راہنما ایک کمرے میں نہ آئے ہوں۔ لیکن کیا اوباما روس اور چین کے ساتھ سمجھوتوں تک نہیں پہنچ پایا تاکہ وہ انہیں ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے میں اپنے ساتھ ملا دے، وہی معاہدہ جس کو ٹرمپ میں نے پھاڑ دیا؟

اور اس بات میں ایک حقیقت پوشیدہ ہے۔

اوباما روس اور چین کے ساتھ سفارتکاری کرتا تھا۔

لیکن اس کے پاس حقیقی اور طاقتور پتے تھے جوا کھیلنے کے لئے۔

ان متعدد پتوں میں سے اہم ترین پتا مشرقی یورپ میں امریکہ کا میزائل دفاعی نظام تھا۔

اوباما نے ایسی چیز پر سودے بازی کی جس سے پیوتن فکرمند تھے۔ یعنی مشرقی یورپ میں میزائل دفاعی سسٹمز کی توسیع؛ جس پر پیوتن سوچنے اور سودے بازی کرنےکے لئے تیار تھے۔

نیز چین کے معاملے میں، پورا سوال یہ تھا کہ اوباما کا ایشیا کی طرف پلٹنا کیا صورت اپنائے گا۔

بالآخر بالادستی امریکہ کے پاس تھی۔

اس وقت "تناؤ میں شدت لانے میں امریکہ کی برتری" پر یقین کا دور تھا۔

ایسی پوزیشن جس کا اب خاتمہ ہو چکا ہے۔

اگر اس صورت حال پر نظر ڈالنا چاہیں جس میں ٹرمپ شی جن پنگ اور پیوتن کے ساتھ بازی میں داخل ہو رہا ہے، تو ان کے پاس بے شمار ٹوکنز اور بہت زیادہ پتے ہیں؛ لیکن ٹرمپ کے پاس کوئی حقیقی اور قابل توجہ پتا نہیں ہے، کیوں؟  سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ٹرمپ کی قیادت میں ریاست ہائے متحدہ ایران کے جنگ میں تعطل سے دوچار ہو گیا ہے؛ یہاں تک کہ کہا جا سکتا ہے ایک دوسرے درجے کی طاقت کے سامنے شہ مات ہو چکا ہے۔

اب آیئے دیکھتے ہیں ٹرمپ کے پاس اس راستے کے امتداد میں کون سے پتوں کا مالک ہوگا؟

شاید آپ کہہ دیں کہ شاید ٹرمپ بعض ٹوکنز (مائیکروچپس) پر سودے بازی شروع کرے۔

وہ چین کو زیادہ سے زیادہ کمپیوٹر چپس دے سکتا ہے، دنیاکے جدیدترین چپس۔ 

اچھا، تو این ویڈیا کے اس ہفتے کے اسکینڈل کے بعد یہ آپشن ترپ کا اچھا والا پتا نظر نہیں آتا۔ اس طرح کا کام ٹرمپ پر مواخذے (Impeachment) اور اس سے بھی زیادہ خطرناک مسائل کادروازہ کھول دے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha